مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ضلع ویگال میں اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک فرد کی عیادت کے لیے اس کے گھر پر موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1881724
آپ کا تبصرہ